کالا کبھی سفید نہیں ہو سکتا جب تک خود اس کو ٹھیک کرنے کیلئے محنت نہ کی جائے، چوہدری شجاعت
کالا کبھی سفید نہیں ہو سکتا جب تک خود اس کو ٹھیک کرنے کیلئے محنت نہ کی جائے، چوہدری شجاعت

عمران خان کے ارد گرد لوگ حکومت کو چلنے نہیں دے رہے۔ چوہدری شجاعت

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ ان کی تو کوشش ہے کہ حکومت چلے مگرعمران خان کے ارد گرد لوگ حکومت کو چلنے نہیں دے رہے۔

عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی سے قبل جدہ میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے ن لیگ کے ساتھ ان کا کوئی رابطہ نہیں۔

چوہدری شجاعت نے کہاکہ یہ بھول جائیں کہ ہم کسی سازش کے ذریعے پنجاب میں اقتدار چاہتے ہیں۔ کسی سازش کا حصہ بنیں گے اور نہ کسی کو ایسا کرنے دیں گے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف ا?رٹیکل 6 لگائے جانے کی باتوں کے حوالے سے شجاعت نے واضح کیا کہ مولانا کے دھرنے کے دوران چوہدری پرویزالٰہی نے یقین دہانی حکومت کی طرف سے کرائی تھی۔