اگرفضل الرحمن نے دھرنادیاتو اس باردھرلیے جائیں گے۔فائل فوٹو
اگرفضل الرحمن نے دھرنادیاتو اس باردھرلیے جائیں گے۔فائل فوٹو

جتنے مرضی مارچ کرلیں،عمران خان کہیں نہیں جارہے۔شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا ہے کہزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرےگی،نوازشریف نے واپس نہیں آنااورمریم نوازباہرنہیں جاسکتیں،جتنے مرضی مارچ کرلیں،عمران خان کہیں نہیں جارہے۔اگرفضل الرحمن نے دھرنادیاتو اس باردھرلیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے واپس نہیں آنا اور مریم نواز باہر نہیں جاسکتیں، اگرفضل الرحمن نے دھرنا دیا تو اس بار دھر لیے جائیں گے، پیپلزپارٹی اور نون لیگ کچھ نہیں کریں گی، کابینہ میں یہی فیصلہ ہوا مریم کو باہر نہ جانے دیا جائے۔

انہوں نے کہا فرانزک رپورٹ نے ثابت کر دیا ٹرین میں آگ سلنڈر سے لگی، رپورٹ نے ثابت کر دیا شیخ رشید ٹھیک کہتا تھا۔مہنگائی کے ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلرریلوے سی پیک کاحصہ ہے،کے سی آر 2 ارب ڈالرکامنصوبہ ہے،سندھ حکومت کےساتھ مل کرمنصوبہ مکمل کریں گے۔

ان کاکہناتھا کہ عدالتی حکم کے مطابق تجاوزات کاخاتمہ کریں گے،سندھ حکومت سے 5 نکات پراتفاق ہواہے، کراچی سرکلرریلوے پرسندھ حکومت سے کوئی اختلاف نہیں،ریلوے اورسندھ حکومت مل کرکے سی آربنائیں گے۔