آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔فائل فوٹو
آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔فائل فوٹو

سندھ حکومت خواتین مارچ کے شرکا کو تحفظ دے۔آصف زرداری

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے سندھ حکومت کو خواتین مارچ کے شرکا کو تحفظ اور ہرقسم کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواتین مارچ کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ بختاوراورآصفہ بھٹو خواتین کی آوازاورطاقت ہیں۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق کی ضمانت ہے، خواتین کو کمزور اور کم تر سمجھنے کی سوچ کو شکست ہوگی۔ پیپلزپارٹی شہید بھٹو اورشہید بی بی کے فلسفے پر ثابت قدم ہے، شہید بے نظیر بھٹو نے سفاک اور بے رحم آمریت کو شکست دی۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ معاشرے میں خواتین کے برابری کے حق کو تسلیم کرنا پو گا، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا کردار خواتین کیلیے مشعل راہ ہے، بختاوراورآصفہ بھٹو خواتین کی آوازاور طاقت ہیں۔