شام کے شمال مغربی علاقے میں ترکی اوربشارالاسد کی افواج کے درمیان جنگ جاری ہے۔ شام کی فوج کے حملے میں مزید دو ترک فوجی ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے ہیں۔
ترک وزارت دفاع نے دوفوجیوں کی ہلاکت اور چھ کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔ترک وزارت دفاع کے مطابق ترک فوجیوں نے شامی فورسزکے حملے کا بھرپور جواب دیا ۔گزشتہ ماہ سے جاری اس کشیدگی میں ہونے والی ان تازہ ہلاکتوں کے بعدادلب میں ترک فوجیوں کی کل تعداد 59ہوگئی ہے۔