امریکا اورافغان طالبان کے درمیان امن معاہدہ چار روز میں ہی ہوا ہوگیا،امریکی فورسزکی جانب سے طالبان پر پہلا فضائی حملہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی فوج نے ہلمند صوبے میں 4 مارچ کو طالبان جنگجوئوں پر فضائی حملہ کیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ طالبان افغان فورسزکی چیک پوائنٹ کو نشانہ بنا رہے تھے، فضائی حملہ طالبان کے حملے کو روکنے کے لیے کیا گیا۔
امریکی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ طالبان کے خلاف 11 دن میں یہ پہلا امریکی حملہ ہے، طالبان نے عالمی برادری سے تشدد میں کمی، حملے نہ بڑھانے کا عہد کیا تھا، طالبان غیر ضروری حملے روکیں اوروعدوں کی پاسداری کریں۔
ترجمان امریکی فوج نے کہا کہ ہم امن کے لیے پرعزم ہیں لیکن ضرورت پڑنے پر شراکت داروں کا دفاع کریں گے،ہم پرافغان فورسزکے دفاع کی ذمے داری بھی عائد ہوتی ہے۔امریکی فوج کے ترجمان نے کہا کہ طالبان عوام کی امن کی خواہش کونظراندازکر رہے ہیں۔