شہباز شریف کو پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کی تجویزدی ہے۔فائل فوٹو
شہباز شریف کو پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کی تجویزدی ہے۔فائل فوٹو

’میرا جسم میری مرضی‘ فحاشی ہے۔مولانا فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے عورت مارچ کے معاملے پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرا جسم میری مرضی‘ فحاشی ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئین، قانون اورتہذیب اس کی اجازت نہیں دیتی، یہ نعرہ صرف ایک فیصد طبقے کا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ عورت مارچ باہرکا ایجنڈا ہے، یہ کون سا حق مانگ رہے ہیں؟

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وراثت، جائیداد اور معاش میں اسلام نے عورت کو حصہ دیا ہے تاہم کچھ لوگ ملک کو زمانہ جہالت کی طرف لے جارہے ہیں۔