مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم کرانے کیلیے نئی درخواست دائر کی تھی۔فائل فوٹو
محمد زبیر میرے ترجمان رہیں گے۔فائل فوٹو

مریم نوازنے سیاسی سرگرمیاں شروع کردیں

مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بننے کے خدشے پر نوازشریف نے مریم نوازکو سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کردی، مریم نواز شاہد خاقان عباسی اور دیگر سے ملاقاتوں کیلیے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بننے کا امکان ہے،مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے مریم نواز کو سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

مریم نوازآج سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کریں گی ،مریم نوازناراض ارکان سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ملاقاتوں کیلیے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گئیں۔