جینسن ہوانگ چین منتقل ہوتے تو بڑا خطرہ ہوتا ، ٹرمپ
ینسن ہوانگ کی اینویڈیا میں واپسی کا معاہدہ میں نے کرایا،چین ہوانگ کو منہ مانگی مراعات دینے کو تیار تھا، امریکی صدر
فائل فوٹو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جینسن ہوانگ چین منتقل ہوتے تو بڑا خطرہ ہوتا، چین ہوانگ کو منہ مانگی مراعات دینے کو تیار تھا۔
ایک بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جینسن ہوانگ کی اینویڈیا میں واپسی کا معاہدہ میں نے کرایا، این ویڈیا بورڈ کو ہوانگ کی واپسی پر قائل کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہوانگ قومی سلامتی کیلیے خطرہ نہیں، بورڈ کو یقین دہانی کرائی گئی، جینسن ہوانگ سے اتوار کو فون پر بات ہوئی۔
ٹرمپ نے کہا ہوانگ جانتے ہیں انہیں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں، جینسن ہوانگ چین منتقل ہوتے تو بڑا خطرہ ہوتا، چین ہوانگ کو منہ مانگی مراعات دینے کو تیار تھا۔ چینی صدر نے ہوانگ کو شعبے کی ذہین ترین شخصیت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ جدید چپس کی پیچیدگی ہوانگ جیسا شخص ہی سمجھ سکتا ہے، جدید چپس کی نقل چین سمیت کسی کیلئے ممکن نہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے بورڈ کو بتایا ہوانگ نے قومی سلامتی قوانین نہیں توڑے۔ اینویڈیا بورڈ نے ہوانگ کی واپسی پر ہفتے اور اتوار کو مشاورت کی۔