مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 249 ارب روپے ہوگئی
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 249 ارب روپے ہوگئی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا بھونچال آگیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 45منٹ کے ہالٹ کے بعد شدید مندی ریکارٖڈ کی گئی، 100انڈیکس 1713 پوائنٹس کی کمی کے بعد 36 ہزارپوائنٹس کا لیول برقرار نہ رہ سکا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز میں منفی رحجان دیکھا گیا اورآغاز میں 100 انڈیکس میں 760 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہی 37ہزار پوائنٹس کا لیول ٹوٹ گیا۔

کاروبار کے دوران  100انڈیکس میں 1324 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد 100 انڈیکس 36 ہزار 348 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

شدیدمندی کے باعث بازار حصص ایک ہی ہفتے میں دوسری بار منجمد ہوگیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث شدیدمندی کے باعث بازار حصص ایک ہی ہفتے میں دوسری بار منجمد ہوگیا،کاروبار45 منٹ کیلیے روک دیاگیا ، کے ایس ای 30انڈیکس میں 4فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 45منٹ کےہالٹ کے بعد مندی کا رجحان برقرار ہے ، 100انڈیکس میں 1713 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس میں 36 ہزارپوائنٹس کا لیول برقرار نہ رہ سکا اور 35ہزار960پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق شیئرز کی قیمت میں کمی کی وجہ سے سرمایہ میں 185 ارب روپے کی کمی ہوگئی ہے۔

خیال رہے مارکیٹ ہالٹ ہفتے میں دوسری بارلگایاگیا ہے،اس سے قبل 9 مارچ کو بھی اسٹاک مارکیٹ کے 100انڈیکس میں 2100 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد بینچ مارک انڈیکس 36ہزار 113پوائنٹس پر آگیا تھا اور کاروبار کے دوران 5 فیصد سے زائدکمی پر ٹریڈنگ 45منٹ کے لیے روک دی گئی تھی۔

گذشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 38ہزار 200پوائنٹس کی سطح عبورکرگیا تھا۔

دوسری جانب ایشیائی حصص بازاروں میں مندی کا رحجان برقرار ہے ، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں883 پوائنٹس، ہانگ کانگ انڈیکس میں844 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ  تمام چینی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی لپیٹ میں ہیں۔