دنیا بھرمیں خوف کی علامت بننے والی مہلک بیماری کرونا وائرس کے باعث بھارت میں پہلی ہلاکت ہوگئی ہےجس کے بعد تعلیمی ادارے بند کردیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹکا کے 76 سالہ شخص کا انتقال ہے جو ایک ماہ کے قیام کے بعد 29 فروری کو سعودی عرب سے واپس آیا تھا۔
کورونا وائرس نے دنیا بھر میں پنجے گاڑلیے اور127 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بھارت میں کروناوائرس سےمتاثرہ کیسزکی تعداد74 ہوگئی ہے اورایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد دارالحکومت نئی دہلی میں کروناوائرس وبا قراردے دی گئی۔ بھارتی حکام کی جانب سے نئی دہلی میں تمام اسکول،کالج،سنیما،سوئمنگ پولز31مارچ تک بندکرنےکااعلان کردیا گیا ہے۔
حکام نے نئی دہلی میں عوام کواجتماعات سےدوررہنےکی ہدایات جاری کرنے کے ساتھ ممبئی میں تمام پبلک ایونٹس پر پابندی عائد کردی ہے۔ دیگر ریاستوں چھتیس گڑھ،منی پور،اترکھنڈ میں بھی اسکول کالج 31مارچ تک بندکردیےگئے۔
ریاستی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ منگل کو مرنیوالے شخص سے رابطے میں جو بھی لوگ آئے،انہیں ڈھونڈا اور قرنطینہ کیا جارہاہے ،ملک میں وائرس کے 73 مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے ،مرنیوالے شخص کے ٹیسٹ نتائج جمعرات کو پبلک کردیے گئے ۔
رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کی ایئرپورٹ پرہی اسکریننگ کی گئی تھی جب وہ سعودی عرب سے یہاں پہنچا تھا لیکن اس وقت کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں،اس کے بعد گزشتہ ہفتے معاملات بگڑے جس کے بعد اسے ہسپتال لایاگیا۔