عازمین حج کا تربیتی پروگرام عارضی طور پر معطل

تمام حاجی کیمپوں کو آگاہ کردیا گیا،عازمین حج کو مناسک کی آگاہی سوشل میڈیا کے ذریعے دی جا رہی ہے۔نورالحق قادری

               
March 19, 2020 · |, قومی
تمام عازمین حج کو عالمی وباسے حفاظت کے لیے ویکسین لازمی کرانا ہوگی۔فائل فوٹو

تمام عازمین حج کو عالمی وباسے حفاظت کے لیے ویکسین لازمی کرانا ہوگی۔فائل فوٹو

کرونا وائرس کے پیش نظر عازمین حج کے تربیتی پروگرام کو عارضی طورپرمعطل کر دیا گیا۔ نور الحق قادری نے کہا ہے کہ حج 2020 کیلیے انتظامات معمول کے مطابق جاری ہیں۔

نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ حج تربیتی پروگرام کو معطل کرنے کا فیصلہ عازمین حج کی صحت کی حفاظت کے پیش نظر کیا، تمام حاجی کیمپوں کو آگاہ کردیا گیا،عازمین حج کو مناسک کی آگاہی سوشل میڈیا کے ذریعے دی جا رہی ہے۔

حج انتظامات سے متعلق سعودی عرب سے مسلسل رابطے میں ہیں، کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کی وجہ سے اجتماعات پرپابندی ہے۔