قومی احتساب بیورو(نیب )نے حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیل دائرکردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے درخواست میں حمزہ شہباز کوفریق بنایا ہے،درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت قابل سماعت نہیں تھی ،حمزہ شہبازکا کیس ہارڈشپ میں نہیں آتا تھا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ کا حمزہ شہبازکو ضمانت دینے کافیصلہ کالعدم قراردیاجائے۔