افغانستان میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر پہلی مرتبہ مذاکرات ہوئے ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ اتوار کے روز امریکا اور قطر کی مدد سے افغان حکومت نے طالبان کیساتھ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق تکنیکی معاملات پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مذاکرات کیے۔
انہوں نے بدھ کے روز کہا تھا کہ کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظرافغانستان میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پرجلد عملدرامد ہونا چاہیے۔