پاکستان میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے بچانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ نے 28 مارچ تک عدالتیں بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
پشاورہائیکورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صرف 2 سنگل بنچ انتہائی فوری کیسز سنیں گے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر ضلع میں ایک ایک جج سول اور سیشن کورٹ کام کریں گی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے اب تک مجموعی طورپر7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ملک بھر میں کیسزکی تعداد 908 ہوگئی ہے۔