ایکٹیو کیسز کی تعداد 14ہزار 500 سے کم ہو کر 9ہزار727 ہو گئی ۔فائل فوٹو
ایکٹیو کیسز کی تعداد 14ہزار 500 سے کم ہو کر 9ہزار727 ہو گئی ۔فائل فوٹو

اسپین کی شہزادی کرونا وائرس کا شکار ہو کر چل بسیں

اسپین کے بادشاہ فلپ ششم کی کزن شہزادی ماریہ ٹریسا کرونا وائرس کا شکارہوکرچل بسیں۔

غیر ملکی ایجنسی کے مطابق 86 سالہ ہسپانوی شہزادی ماریہ کا تعلق بربن پارماشاہی گھرانے سے تھا۔خیال رہے کہ کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی فہرست میں اسپین صرف اٹلی سے پیچھے ہے جہاں تقریباً 6000 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 70 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 31 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔ورلڈومیٹر کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 62 ہزارسے زائد ہو گئی جبکہ ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

کرونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہو چکی ہیں،اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 سو سے زائد اموات ہوئیں جس کے بعد اٹلی میں اموات کی تعداد10ہزار سے تجاوزکرگئیں۔

امریکہ میں 24 گھنٹے کے دوران 500 سے زائد اموات ہوئیں امریکہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2227 تک پہنچ گئی۔ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئیں۔