ووہان سے آنیوالی خصوصی پروازمیں تقریبا 6 ٹن سامان بھیجا گیا۔فائل فوٹو
ووہان سے آنیوالی خصوصی پروازمیں تقریبا 6 ٹن سامان بھیجا گیا۔فائل فوٹو

چین سے امدادی سامان کا ایک اور جہاز پاکستان پہنچ گیا

کرونا سے نمٹنے کیلیے چین سے امدادی سامان کا ایک اور جہاز پاکستان پہنچ گیا،15وینٹی لیٹر، این 95ماسک، میڈیکل کی دوسری اشیا شامل ہیں، چیئرمین این ڈی ایم کا کہنا ہے مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر چین کے شکرگزار ہیں۔

چینی سفیرنے سامان چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے حوالے کیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ووہان سے آنیوالی خصوصی پروازمیں تقریبا 6 ٹن سامان بھیجا گیا ہے جس میں 15 وینٹی لیٹرز، این 95 ماسک اور دوسری طبی اشیا شامل ہیں۔

چینی سفیرنے کہا مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ چین سے اب تک امدادی سامان کے چار جہاز پاکستان پہنچ چکے ہیں، ووہان سے آنیوالا یہ پانچواں امدادی جہاز ہے۔