ایس ایچ او کے سینے اور پیٹ پر چاقو کے زخم آئے ہیں۔فائل فوٹو
ایس ایچ او کے سینے اور پیٹ پر چاقو کے زخم آئے ہیں۔فائل فوٹو

قرنطینہ سینٹر میں ایس ایچ او پرچاقو سے حملہ۔اسپتال منتقل

پنجاب کے ضلع لیہ میں قرنطینہ قرار دیے گئے تبلیغی مرکز میں موجود ایک شخص نے ایس ایچ او پر حملہ کر دیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق عبدالرحمٰن نامی شخص نے ایس ایچ او کو چاقو کے وارکرکے زخمی کر دیا۔

تبلیغی جماعت کے مذکورہ کارکن نے قرنطینہ سینٹر سے بھاگنے کی کوشش کی اور پولیس کی جانب سے پکڑنے پر حملہ کر دیا۔

پولیس ترجمان ندیم ملک کا کہنا ہے کہ زخمی ایس ایچ او کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لیہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس ایچ او کے سینے اور پیٹ پر چاقو کے زخم آئے ہیں۔اسپتال ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ زخمی ایس ایچ او کی حالت خطرے سے باہر ہے۔