روس نے کرونا وائرس کی ویکسین تیارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
روس کی فیڈرل بائیو میڈیکل ایجنسی کے پریس مرکز سے شائع کیے گئے بیان کے مطابق کووِڈ۔19 کے علاج میں میفلوکین نامی دوا کا استعمال کیا جائے گا۔ یہ دوا مختلف شدتوں کے کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے مفید ثابت ہو گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ میفلوکین اپنے مضبوط مدافعتی اثرات سے وائرس کے نتیجے میں التہاب اور ورم کے ردعمل کا بھی سدباب کرتی ہے۔