فائل فوٹو
فائل فوٹو

بجلی اور گیس کے بل ادا کرنے کیلیے تین ماہ کی مہلت

حکومت پاکستان نے بجلی اور گیس کے بل ادا کرنے کیلیے عوام کو تین ماہ کی مہلت دے دی ہے۔

ایکسپورٹ انڈسٹری کو مراعات دینے کی باضابطہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئےمشیرخزانہ حفیظ شیخ نے بتایا کہ بجلی اورگیس کے بل 3ماہ میں اداکیے جاسکیں گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ بجلی اورگیس کے بل فوری طور پرادا کرنے کی ضرورت نہیں۔ تمام فوڈ پراڈکٹس پر بھی ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے اورحکومت کی طرف سے 200ارب روپے کی گندم خریدی جارہی ہے۔

تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کرونا وائرس سے کمزور طبقے کو بہت نقصان ہوا ہے۔ کاروبار اور صنعتی زون کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ صورت حال سے صرف پاکستان نہیں پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوئی، کرونا وائرس سے بھوک کا مسئلہ پیدا ہوا ہے۔

ان کا کہناتھاکہ ہم نے 14اپریل تک لاک ڈاوَن میں توسیع کی اور مزدور طبقے کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ کمزورطبقے کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمے داری ہے۔ پاکستان کے کمزور طبقے کو کورونا وائرس سےمعاشی خطرات لاحق ہیں۔