یہ اسکالر شپ تمام پاکستانی طلبہ کے لیے ہے۔فائل فوٹو
یہ اسکالر شپ تمام پاکستانی طلبہ کے لیے ہے۔فائل فوٹو

تعمیراتی صنعت کیلیے کل بڑے پیکیج کا اعلان کروں گا۔وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تعمیراتی صنعت کے لیے کل ایک بڑے پیکیج کا اعلان کروں گا کیوں کہ ملک میں صنعت کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے اوربزنس کمیونٹی کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا مشکل میں ہے، پاکستان میں وبا کا پھیلائو دوسرے ممالک کی نسبت کم ہے اور ہم کرونا وائرس کے حوالے سے ہر روز میٹنگ کرتے ہیں، ہمارے ہاں ایک طرف کرونا دوسری طرف بھوک ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ کا خاص کرم ہے جیسی صورتحال دوسرے ممالک میں ہے ہمارے ہاں نہیں، شادی ہال،اسکول دوسرے عوامی مقامات مزید دو ہفتے کیلیے بند کر دیے ہیں، لوگوں کے اجتماع سے وائرس پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہے تاہم ہم موجودہ وسائل سے کرونا پر قابو پالیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  کرونا کے اثرات سے کمزور طبقے کو سب سے زیادہ خطرہ ہے، مزدوروں کو بیروزگاری سے بچانے کیلیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں،  مزدور طبقے کی امداد کیلئے پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے، ایک کروڑ 20 لاکھ افراد کو احساس پروگرام سے پیسے دیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کرلیا ہے، کنسٹرکشن انڈسٹری کو کھولنا ہے، کنسٹرکشن انڈسٹری کیلیے کل ایک بڑے پیکیج کا اعلان کروں گا، ملک میں صنعت کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، بزنس کمیونٹی کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔