صرف تین سے پانچ افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔فائل فوٹو
صرف تین سے پانچ افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔فائل فوٹو

سندھ میں نماز جمعہ کے اجتماعات پر مکمل پابندی

سندھ میں آج نماز جمعہ کے حوالے سے احکامات جاری کیے گئے ہیں، صرف تین سے پانچ افراد کواجازت ہوگی، کراچی سمیت سندھ دوپہر 12 سے 3 بجے تک مکمل بند رہے گا۔

لاک ڈاؤن کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کریانہ کی دکانیں صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک کھلی رہیں گی، دودھ کی دکان صبح پانچ سے رات آٹھ بجے تک کھولی جاسکتی ہیں، 14 اپریل تک شاپنگ مالز، سیمنا، شادی ہالز، الیکٹرونکس مارکیٹ اور سماجی تقاریب پر پابندی برقرار ہے۔

لاہور سمیت پنجاب میں بھی نماز جمعہ کی مناسبت سے آج سخت ترین اقدامات کیے گئے ہیں۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرقبلہ ایاز نے بھی عوام کو نمازیں گھر میں ادا کر نے کی ہدایت کی ہے۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں بھی لاک ڈاؤن کے باعث دکانیں، مارکیٹس اور کاروباری مراکز آج بھی بند ہیں۔