727 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے۔فائل فوٹو
727 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے۔فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا کیسزکی تعداد 2458 ہوگئی

ملک بھر میں کرونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2458 ہوگئی جبکہ 36 افراد جاں بحق اور107 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 161 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا کے مریضوں کی تعداد 2458 ہوگئی ہے۔

وائرس سے زندگی کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد 36 ہوگئی۔ کرونا میں مبتلا افراد میں سے 9 کی حالت تشویش ناک ہے اور107 نے اس سے صحت یابی حاصل کرلی ہے۔

کرونا وائرس کے سبب اسلام آباد میں 62،  پنجاب 928، سندھ 783، خیبرپختونخوا 311، بلوچستان 169، آزاد کشمیر9 اور گلگت بلتستان میں190 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سندھ میں کرونا وائرس کے سبب 12، پنجاب11،خیبرپختونخوا9، بلوچستان1 اورگلگت بلتستان میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں 107 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کیسز میں سے 46 فیصد کا تعلق ایران اور27 فیصد کا دیگر ممالک سے ہے جب کہ 27 فیصد مریض لوکل ٹرانسمیشن کا نتیجہ ہیں۔

کرونا وائرس اور کچھ احتیاطی تدابیر؛

کرونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پراُبھری ہوئی پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے۔ گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔