صوبائی حکومت نے وفاق سے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔فائل فوٹو
صوبائی حکومت نے وفاق سے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے کرونا وائرس کے تناظر میں لاک ڈاؤن پرعمل درآمد میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے وفاق سے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔

وزارت داخلہ نے کابینہ سے خیبرپختوخوا میں فوج تعینات کرنے کی استدعا کی تھی۔ کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے صوبے میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دی۔

کابینہ کی منظوری کے بعد پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لیے خیبرپختونخوا میں تعینات ہوگی۔