ایف آئی اے کی رپورٹ آ نے کے بعد مجھ پر بہت سے الزامات لگ رہے ہیں۔فائل فوٹو
ایف آئی اے کی رپورٹ آ نے کے بعد مجھ پر بہت سے الزامات لگ رہے ہیں۔فائل فوٹو

آٹا چینی بحران رپورٹ۔وزیر خوراک پنجاب نے استعفیٰ دیدیا

آٹا چینی بحران کی رپورٹ کے بعد پنجاب کے وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔

اپنے استعفے میں انہوں نے موقف اختیار کیاہے کہ جب سے ایف آئی اے کی رپورٹ آئی ہے مجھ پربہت سے الزامات لگ رہے ہیں ، جب تک الزامات کلیئر نہیں ہوتے میں اس وقت کوئی حکومتی عہدہ نہیں لوں گا ،مجھ پرالزام ہے کہ محکمے کے ریفارمز نہیں کر سکا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 2019 میں سیکریٹری خوراک پنجاب رہنے والے موجودہ کمشنر ڈی جی خان نسیم صادق کو عہدے سے ہٹا دیاہے ۔

ان کے علاوہ 2019 میں ڈائریکٹر فورڈ پنجاب رہنے والے ظفر اقبال کو بھی عہدے سے ہٹاتے ہوئے او ایس ڈی بنا دیا گیاہے۔