چینی بحران اور تحقیقاتی رپورٹ پر سابق کپتان جاوید میاں داد کا بیان بھی سامنے آ گیا۔کہتے ہیں سرمایہ داروں کو شرم نہیں آئی کہ اُنہوں نے قوم کے ساتھ کیا کیا؟۔
https://twitter.com/I_JavedMiandad/status/1247248864429694981
سابق کپتان جاوید میاں داد نے چینی بحران اور تحقیقاتی رپورٹ پرسوشل میڈیا میں ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہرغریب اور مڈل کلاس آدمی عمران خان کیساتھ ہے، وزیراعظم قدم بڑھائو ہم تمہارے ساتھ ہیں۔
جاوید میاں داد نے کہا عمران خان کے لیے دعا کروں گا وہ کامیاب ہو، اس وقت پوری دنیا سمیت پورا پاکستان مشکل میں ہے، سرمایہ داروں کو شرم نہیں آئی کہ اُنہوں نے قوم کے ساتھ کیا کیا؟ ان کو سمجھنا چاہیے کہ وہ پاکستان کی وجہ سے ہیں۔