4 لاکھ 4 ہزار372 افراد کرونا کو شکست دے چکے۔فائل فوٹو
4 لاکھ 4 ہزار372 افراد کرونا کو شکست دے چکے۔فائل فوٹو

کرونا وائرس۔دنیا بھر میں اموات ایک لاکھ 12 ہزار سے بڑھ گئیں

دنیا کے ہرکونے کوکرونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،اب تک 18 لاکھ سے زائد افرادوائرس کے باعث متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ ،12ہزارسے تجاوزکرگئی۔

پوری دنیا میں اب تک ایک لاکھ 12 ہزار867 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 4 لاکھ 4 ہزار372 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔

کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ بن گیاہے جہاں اب تک پانچ لاکھ 33 ہزار951 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ21 ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں تاہم 31 ہزار سے زائد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ دوسرا ملک اسپین ہے جہاں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے اور16 ہزار972 افراد موت کے آگے زندگی ہارگئے ہیں تاہم 59 ہزار سے زائد افراد کرونا کے خلاف جنگ جیت گئے ہیں ۔

اٹلی میں کرونا کے باعث سب سے زیادہ اموات ہو رہی تھیں تاہم اب وہاں پر کسی حد تک کمی واقع ہوئی ہے جبکہ امریکہ میں تیزی آئی ہے،اٹلی میں ایک لاکھ 52 ہزار271 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 19 ہزار 68 لوگ مہلک وبا کے باعث ہلاک ہو ئے ہیں تاہم 32 ہزار سے زائد صحب یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 1341افراد ہلاک ہوئے اور مجموعی تعداد 13 ہزار 8 سے سے بڑھ گئی جبکہ ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

جرمنی میں کرونا کے ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد مریض موجود ہیں جبکہ 28 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بیلجیم میں 3 ہزار600 اور نیڈر لینڈز میں 26 سو سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

برطانیہ میں کرونا مزید 881 زندگیاں نگل گیا اور مجموعی تعداد 9 ہزار8 سو کے لگ بھگ پہنچ چکی ہے، کرونا کے مریضوں کی تعداد 78 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

ایران میں مزید 125 افراد مارے گئے، تعداد 4 ہزار 357 ہو گئی۔ ترکی میں بھی 95 اموات کے ساتھ تعداد ایک ہزار 101 ہو گئی، کینیڈا میں مزید 84 ہلاکتیں ہوئیں۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اٹلی، فرانس، اسپین اور جرمنی میں کورونا کا پھیلاؤ سست ہو گیا ہے، سولہ ممالک میں رفتار بہت تیز ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے لاک ڈاؤن جلد ختم ہوا تو وبا تباہ کن حد تک پھیل سکتی ہے۔