عدالت نے وزارت داخلہ سے میڈیکل کے طلباکے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔فائل فوٹو
عدالت نے وزارت داخلہ سے میڈیکل کے طلباکے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔فائل فوٹو

20 فیصد فیس معاف کرنے کیخلاف اسکولوں کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی تعلیمی اداروں میں 20 فیصد فیس معافی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے لاک ڈاؤن کے دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے دوران اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کے حالات کا تقاضا ہے کہ نجی اسکولز ازخود فیسوں میں کمی کا اعلان کرتے، اگر فیس کٹوتی پر نظرثانی کی تو یہ کم ہو کر15 فیصد یا بڑھ کر50 فیصد ہو گی۔

 معزز جج نے ریمارکس دیے کہ اگر نجی  اسکولوں کو 2 ماہ منافع نہ بھی ہوا تو اس میں کیا حرج ہے؟ غیر معمولی حالات ہیں، کیا آپ نے عدالت آنے سے پہلے حکومت سے رجوع کیا؟۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی اسکولز کی فیسوں میں کمی کا کیس واپس پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کو بھجواتے ہوئے  2 ماہ کی اسکول فیس میں رعایت کا نوٹی فکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ دنوں وفاق کے نجی تعلیمی اداروں کو 20 فیصد فیس معافی کی ہدایت کی تھی۔

پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے اپنے نوٹیفکیشن میں تمام نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا تھاکہ اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت دی جائے۔

حکومتی فیصلے کے خلاف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔