کورونا سے بچنے کیلیے شہری حفاظتی اقدامات کریں ، ماسک پہنیں۔فائل فوٹو
کورونا سے بچنے کیلیے شہری حفاظتی اقدامات کریں ، ماسک پہنیں۔فائل فوٹو

وفاق کی کورونا ٹیسٹنگ کٹس کسی کام کی نہیں۔مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاق سے سندھ کوبھیجی گئی کورونا ٹیسٹنگ کٹس نامکمل اور خراب ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ سواب اوروی ٹی ایم کوروناٹیسٹ کےلیے انتہائی ضروری ہیں لیکن سندھ کو 20 ہزار ٹیسٹ کٹس بغیر وی ٹی ایم کے موصول ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کی بھیجی گئی 20 ہزار ٹیسٹنگ کٹس کسی کام کی نہیں کیوں کہ یہ کٹس کلینیکل ایگزامینیشن کے معیارکے مطابق نہیں۔ان کا کہنا کہا کہ وفاقی وزراکے قول اور فعل میں کتنا تضاد ہے اور یہ شرم کا مقام ہے۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھانے کے لیے 50 ہزار ٹیسٹ کٹس منگوائی ہیں۔سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ٹیسٹنگ کٹس ایمرجنسی ریلیف فنڈکے تحت خریدی ہیں اور یہ 50 ہزارکٹس کراچی پہنچ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں اب تک 30 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1100 سے تجاوز کرچکی ہے۔