ڈرون ٹیکنالوجی کو کمرشل مقاصد کے لیے برؤے کار لانا وقت کی ضرورت ہے، عمران خان
ڈرون ٹیکنالوجی کو کمرشل مقاصد کے لیے برؤے کار لانا وقت کی ضرورت ہے، عمران خان

لاک ڈاؤن میں توسیع یا نرمی کا فیصلہ آج کیا جائے گا

قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا جس میں لاک ڈاؤن میں توسیع یا نرمی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا، عسکری اور سول اداروں کے اعلیٰ حکام سمیت چیئرمین این ڈی ایم اے نے شرکت کی۔

اجلاس میں کمانڈ سینٹرکی جانب سے کورونا کی موجودہ صورتحال کے اعداد و شمار سے آگاہ کیا گیا جبکہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال، صوبائی سطح پراقدامات اور ریلیف پیکجزپرعمل درآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس میں وفاق اور صوبوں نے لاک ڈاؤن سے متعلق یکساں پالیسی پراتفاق کیا۔ کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک کی مجموعی صورتحال کی روشنی میں اپنی سفارشات کمیٹی میں پیش کیں۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس دوبارہ ہو گا جس میں لاک ڈاؤن میں توسیع یا نرمی سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔