کرونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب کی مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی پر پابندی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب کی مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق لوگوں کو نماز تراویح گھروں میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
وزیر مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف نے کہاکہ لوگ اپنے اپنے گھروں میں تراویح پڑھیں کیونکہ کورونا وائرس کے اختتام تک مساجد میں نماز کی معطلی ختم نہیں کی جا سکتی۔
ڈاکٹر عبداللطیف کا کہنا ہے کہ "مسجدوں میں پنج وقتہ نمازوں کی معطلی زیادہ اہم ہے نمازِ تراویح کی معطلی کے مقابلے میں۔ ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ تراویح کی عبادت کو قبول کرے چاہے وہ مسجد میں ادا کی جائے یا گھر میں، کیونکہ یہ لوگوں کی صحت کے لیے بہتر ہے۔