دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے گھریوں میں چیک پوسٹ پرفائرنگ کی۔فائل فوٹو
دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے گھریوں میں چیک پوسٹ پرفائرنگ کی۔فائل فوٹو

شمالی وزیرستان میں کارروائی ۔2دہشت گرد ہلاک۔جوان شہید

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائیک عادل شہزاد شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں نائیک عادل شہزاد شہید ہوگئے جبکہ 2 دہشت گرد بھی  مارے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 32 سالہ شہید عادل شہزاد مانسہرہ کے گائوں کریڑ کا رہائشی تھا۔

خیال رہے کہ 11 اپریل کو بھی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں  2 جوان بھی شہید ہوگئے تھے۔