فائل فوٹو
فائل فوٹو

تمام صوبائی محکموں کے سیکریٹریز کے دفاتر کھولنے کا اعلان

پنجاب حکومت کی جانب سے تمام صوبائی محکموں کے سیکریٹریز کے دفاتر کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں تمام صوبائی محکموں کے سیکریٹریزکے دفاتر 15اپریل سے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ پنجاب سول سیکرٹیریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق سرکاری محکموں کے سیکرٹریز محدود اسٹاف کے کام کریں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ محکموں کا باقی اسٹاف گھروں میں رہ کرآن لائن فرائض انجام دے گا جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری اوران کا عملہ بھی دفتر میں موجود رہے گا۔