میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

صوبے اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں۔فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تمام صوبے اپنے فیصلے کرنے میں آزاد اور خودمختار ہیں، اٹھارہویں ترمیم ان کے آئینی اختیارات کی ضامن ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سندھ حکومت اپنے صوبے کے حالات کے مطابق جو بہتر سمجھے وہ فیصلے لے،لاک ڈائون کو کتنا بڑھانا یا کم کرنا ہے، وفاق کی جانب سے کوئی پابندی نہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی حفاظت ہم سب کی اولین ترجیح ہے، وفاق صوبوں کی جانب سے کورونا سے بچائو کے تمام اقدامات کو مزید موثر بنانے اورتقویت دینے میں اپنا کردار اور ذمے داری ادا کرتا رہے گا، عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہیں، تمام اکائیوں کے عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ان کا نصب العین ہے۔