سابقہ رجسٹرار پی ایم ڈی سی تمام ریکارڈ فوری طور پر سیکریٹری صحت کے حوالے کریں۔فائل فوٹو
سابقہ رجسٹرار پی ایم ڈی سی تمام ریکارڈ فوری طور پر سیکریٹری صحت کے حوالے کریں۔فائل فوٹو

پی ایم ڈی سی رجسٹرار کی بحالی کیخلاف حکومتی اپیل پر فیصلہ محفوظ

سپریم کورٹ نے پی ایم ڈی سی رجسٹرار کی بحالی کیخلاف حکومتی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے رجسٹرار پی ایم ڈی سی کو فیصلے تک عمارت میں داخل ہونے سے روک دیا۔

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ رجسٹرار کی تعیناتی 2019 کے آرڈیننس کے تحت ہوئی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہائی کورٹ نے پی ایم سی آرڈیننس ہی کالعدم قرار دے دیا تو قانون ختم ہوگیا، اس کے تحت ہونے والی تعیناتی کیسے بحال ہوسکتی ہے ؟ توہین عدالت کی درخواست پر ہائی کورٹ اس نوعیت کا حکم نہیں دے سکتی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہزاروں ڈاکٹرز کی رجسٹریشن کا عمل رکا ہوا ہے، ہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی کے نہیں بلکہ پی ایم سی ملازمین کو بحال کیا، جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دئیے کہ پی ایم ڈی سی کو رجسٹراراورملازمین سے متعلق فیصلے کا اختیار ہے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔