لاہور میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغوا کیا گیا جس پر آپریشن ہوا، وفاقی وزیر اطلاعات
لاہور میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغوا کیا گیا جس پر آپریشن ہوا، وفاقی وزیر اطلاعات

مفتی منیب الرحمنٰ کو چاند تونظرآتا نہیں،وائرس کیسے نظرآئے گا۔فواد چوہدری

فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” جہاں تک رمضان کا تعلق ہے 24 اپریل کو رمضان کا چاند نظرآجائے گا اورانشاآللہ 25 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔

ان کا کہناتھا کہ پہلے ارادہ تھا اس بار لوگوں کو اکٹھا کریں گے چاند دیکھنے کیلیے لیکن اب کرونا نے ہر اجتماع کینسل کرا دیا۔ انشاللہ اگلے سال موقع ملا تو چاند رات کی تقریبات کریں گے۔“

فواد چوہدری نے ایک اور پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ”مولانا منیب الرحمنٰ ہمارے بزرگ اور قابل احترام ہیں لیکن ان کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا ،اتنا چھوٹا کرونا وائرس کہاں سے نظر آنا ہے، وزارت مذہبی امور کی توجہ دلائی ہے کہ آپ کی وزارتی کمیٹی کے سربراہ اگر حکومتی احکامات کا یوں مذاق اڑائیں گے تو باقیوں سے کیا توقع؟۔“