نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن اوران کی کابینہ نے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اپنی تنخواہوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ اوران کی کابینہ اگلے چھ ما ہ کے لیے 20 فیصد کم تنخواہ لے گی۔
جسنڈا آرڈرن نے کہا کہ انہیں نیوزی لینڈ کی عوام کا احساس ہےجنہیں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ابھی تنخواہوں میں کی اور بے روزگاری کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی لیے وہ خود، وزراءاور پبلک سروس چیف ایگزیکٹیو اگلے 6 ماہ کے لیے20 فیصد کم تنخواہ وصول کریں گے۔جسنڈا آرڈرن نے مزید کہا کہ تنخواہ میں کمی کی وجہ سے حکومت کی معاشی پالیسیوں پرکوئی اثرنہیں پڑے گا۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وباءکے دوران نیوزی لینڈ کے بروقت اقدامات کی وجہ سے وہاں مہلک وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد کافی کم ہے۔ نیوزی لینڈنے 19 مارچ کو ہی اپنی سرحدیں غیرملکیوں کے لیے بند کر دی تھیں اور ملک میں چار ہفتے کے لاک ڈاو¿ن کا اعلان کیا تھا۔