میں اس معاملے پر وزیراعظم کو صرف مشورہ دے سکتا ہوں۔فائل فوٹو
میں اس معاملے پر وزیراعظم کو صرف مشورہ دے سکتا ہوں۔فائل فوٹو

انسداد اسمگلنگ آرڈیننس کا مسودہ تیار۔14 سال تک سزا ہوگی

وزارت قانون و انصاف نے انسداد اسمگلنگ آرڈیننس کا مسودہ تیار کرلیا جس کے تحت اسمگلرزکو 14سال تک قید کی سزا ہوسکے گی۔

وفاقی وزیرقانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی سربراہی میں ٹیم نے انسداد اسمگلنگ آرڈیننس کا مسودہ تیار کیا ہے،اطلاق ملک بھر میں فوری طور پر ہوگا، آرڈیننس کا اطلاق غیرملکی کرنسی، سونے ، چاندی، چینی،گندم، آٹے، چاول، دالوں،آلو، پیاز، خوردنی تیل اورلائیو اسٹاک پر ہوگا۔

مسودہ میں کہا گیا ہے کہ کسٹمز، ایف بی آراورقانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی کے مجاز ہونگے، متعلقہ ادارے کارروائی نہ کریں تو سیکریٹری قانون کو کارروائی کا اختیار ہو گا، اس کے علاوہ خصوصی عدالتیں ملوث افراد کیخلاف سمری ٹرائل کریں گی۔

آرڈیننس کے تحت سمگلرز کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی ہوسکے گی، اسمگلرز کو وارنٹ کے بغیر بھی گرفتار کیا جا سکے گا،اسمگلنگ کا پکڑا گیا مال بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا، سمگلنگ کی اطلاع دینے والے کو ریکوری کا 10 فیصد انعام دیا جائے گا۔