خواتین اور بچوں کے علاوہ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری بند رہے گی۔فائل فوٹو
خواتین اور بچوں کے علاوہ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری بند رہے گی۔فائل فوٹو

بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں 5 مئی تک توسیع کردی

بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں 5 مئی تک توسیع کردی۔

نجی ٹی وی  کے مطابق صوبہ بلوچستان میں مقامی سطح پر کورونا وائرس کے مقامی سطح پر تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر پانچ مئی تک توسیع کردی گئی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے میں تمام بڑے کاروباری مراکز، ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس، شاپنگ مالز، اندرون اور بیرون صوبہ چلنے والی ٹرانسپورٹ، ڈبل سواری اور عوامی ہجوم پر بھی پابندی عائد ہے۔

حکومت بلوچستان نے شہریوں کو گھر سے باہر نکلنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی سخت تاکید کی ہے بالخصوص چہرے کو ڈھانپنے کے لیے ماسک، مفلر اورکلچرشال پہنے کو لازمی قرار دیا ہے۔