کورونا کی چوتھی لہر سے محفوظ رہنے کے لیے ایس اوپیز پرعمل کیا جائے اورویکسین کروائی جائے۔فائل فوٹو
کورونا کی چوتھی لہر سے محفوظ رہنے کے لیے ایس اوپیز پرعمل کیا جائے اورویکسین کروائی جائے۔فائل فوٹو

توانائی سے متعلق انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی پی پیز سے متعلق رپورٹ کو پبلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شفافیت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،آئی پی پیز سے متعلق رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش ہوئی جس نے رپورٹ کو  جاری کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قانون کے مطابق انکوائری کمیشن تشکیل دیا جا رہا ہے،رپورٹ میں جن منصوبوں کا ذکر ہے،ایک بھی ہمارے دور کا نہیں۔اسد عمرنے کہا کہ انکوائری کمیشن کو90 دن میں کام مکمل کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں شامل بجلی منصوبے گزشتہ دورحکومت میں لگائے گئے،کمیشن کی تحقیقات کی روشنی میں ذمے داروں کا تعین ہوگا۔