سردار مصطفیٰ خان ترین دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔فائل فوٹو
سردار مصطفیٰ خان ترین دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔فائل فوٹو

پشتونخوا میپ کے مرکزی سیکریٹری مصطفیٰ خان ترین انتقال کرگئے

پشتونخوا میپ کے مرکزی سیکریٹری اور سابق صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفیٰ خان ترین انتقال کرگئے۔

سابق صوبائی وزیر کو گزشتہ روز کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پراسپتال منتقل کیا گیا تھا۔70 سالہ سردار مصطفیٰ خان ترین دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سابق صوبائی وزیر و رہنما پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سردار مصطفیٰ خان ترین کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔

جام کما ل خان نے کہا کہ مرحوم ایک سینئر و مخلص سیاستدان اور نفیس شخصیت کے مالک تھے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔