سردیوں میں گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے صارفین کیلیے بجلی کے فی یونٹ میں 7روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔فائل فوٹو
سردیوں میں گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے صارفین کیلیے بجلی کے فی یونٹ میں 7روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔فائل فوٹو

 23 اپریل کو خیبر پختونخوا میں چاند نظرآنا نا ممکن۔فواد چوہدری کا دعویٰ

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ 23 اپریل کو خیبر پختونخوا میں کسی جگہ چاند نظرآنا دوربین سے بھی نا ممکن ہے۔

خیال رہے کہ  رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت میٹ آفس کراچی میں 23 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق خیبر پختونخوا میں رمضان کا چاند 23 اپریل کو نظرآنے کا امکان نہیں، پشاورمیں غروب آفتاب پرچاند کے مقام کی نشاندہی کیلیے کمپیوٹرپرتصویربنائی گئی۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ 23 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر12 گھنٹے سے بھی کم ہوگی اور افق پرچاند کی بلندی صرف 2 ڈگری ہوگی لہٰذا 23 اپریل کو خیبر پختونخوا میں کسی جگہ چاند نظر آنا دوربین سے بھی نا ممکن ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کسی کو پاکستان میں رہ کر افغانستان اور سعودی عرب کے ساتھ روزے شروع کرنے ہیں تو شوق سے کرے لیکن پاکستان میں 23 اپریل کو چاند نظرآنے کی بات نہ کرے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند جمعرات کو نظر نہیں آسکے گا اور ملک میں رمضان کا پہلا روزہ 25 اپریل بروز ہفتے کو ہونے کا امکان ہے۔