امریکا میں کورونا وائرس کی ویکسین تیارکرنے والے ادارے کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیاگیا ہے ۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا ملیریا کا مقابلہ کرنے والی دوا کورونا کے خلاف کارگر ہے جبکہ ڈاکٹر رک برائٹ نے کلوروکوئن سے متعلق صدر ٹرمپ کی رائے سے اختلاف کیا تھا۔
امریکا میں کورونا ویکسین کی تیاری کرنے والی وفاقی ایجنسی کے سربراہ ڈاکٹر رک برائٹ کا کہنا ہے کہ اچانک ان کا تبادلہ بائیو میڈیکل اڈوانسٹد اینڈ ریسرچ اتھارٹی کے ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ ہیومن سروسز سے ہائیڈروکسی کلوروکوئن پرمزید تحقیق کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں کردیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سائنس سیاست یا اقربہ پروری کا نام نہیں بلکہ سائنس کا شعبہ امریکیوں کی صحت اوران کی حفاظت کے لیے ہے لیکن اس پر ٹرمپ نے ہمیشہ سیاست کی۔ڈاکٹر رک برائٹ 2016 سے بائیو میڈیکل اڈوانسٹد اینڈ ریسرچ اتھارٹی کے سربراہ تھے اورانہوں نے انفلوئنزا اورایمرجنگ انفیکشنز ڈیزیزز ڈویڑن کی سربراہی بھی کی تھی۔