کراچی،لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔فائل فوٹو
کراچی،لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔فائل فوٹو

عرب ممالک میں آج پہلاروزہ ہے

سعودی عرب میں رمضان المبارک کاچاند نظرآگیا جس کے بعد پہلاروزہ جمعہ 24 اپریل کوہوگا۔ سعودی سپریم کورٹ نے رمضان کا چاند دکھائی دینے کی شہادت موصول ہونےکےبعد اعلان کیا۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان کا چاند نظرآچکا ہے اوروہاں بھی 24 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔اس کے علاوہ جاپان ودیگر ممالک میں بھی جمعے کو پہلا روزہ ہوگا۔

افغانستان کی حکومت نے بھی سعودی عرب کی تقلید کرتے ہوئے آج یعنی 24 اپریل 2020 کو یکم رمضان المبارک قرار دیا ہے جبکہ دوسری جانب ملائیشیا، مصر، سنگاپور، انڈونیشیا اور فلپائن کی حکومتوں نے بھی آج سے رمضان شروع ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ یورپی ممالک اور امریکا میں مقیم بیشتر مسلمان سعودی عرب کی تقلید میں رمضان اور عیدین کا تعین کرتے ہیں اس لیے برطانیہ، کینیڈا اور امریکا میں زیادہ تر مسلمانوں کےلیے آج سے ماہِ رمضان کا آغاز ہوچکا ہے۔