سندھ میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 15 ہزار590 ہے۔فائل فوٹو
سندھ میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 15 ہزار590 ہے۔فائل فوٹو

ملک بھر میں 11 ہزار513 افراد میں کورونا کا شکار۔242 اموات

ملک بھرمیں کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 242 ہوگئی جبکہ مزید نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 11513 تک جا پہنچی ۔

پنجاب میں کورونا وائرس کےمزید 84 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور3 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں۔سندھ میں کورونا کے مزید 274 کیسزاور2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 4851، سندھ میں 3945، خیبر پختونخوا میں 1541، بلوچستان میں 607، گلگت بلتستان میں 300، اسلام آباد میں 214  جبکہ آزاد کشمیر میں 55 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک لاکھ 31 ہزار 365 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار839 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 2527 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 237 ہوگئی۔

سندھ میں 75، پنجاب میں 68، خیبر پختونخوا میں 85، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 8 اوراسلام آباد میں3 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے،ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔