لاہور میں جلسےجلوسوں،ریلیوں،دھرنوں اور مظاہروں پر پابندی،3روز کے لیے دفعہ 144 نافذ
قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹس میں ممکنہ سکیورٹی خطرات کی نشاندہی کی گئی تھی، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔انتظامیہ
لاہور میں جلسےجلوسوں،ریلیوں،دھرنوں اور مظاہروں پر پابندی،3روز کے لیے دفعہ 144 نافذ
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی جانب سے جاری احکامات کے تحت شہر میں عوامی مقامات پر پانچ یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور احتجاجی مظاہرے بھی نہیں کیے جاسکیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹس میں ممکنہ سکیورٹی خطرات کی نشاندہی کی گئی تھی، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں یا دشمن عناصر عوامی اجتماعات کو نشانہ بنا سکتے ہیں، جس سے انسانی جانوں، املاک اور اہم تنصیبات کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔
حکم نامے کے مطابق لاہور کی سڑکوں، شاہراہوں، موٹرویز، گلیوں اور کھلے مقامات پر پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔ دفعہ 144 کی پابندیاں 26 نومبر تک نافذ رہیں گی۔