لاہور،تیز رفتار گاڑی نے دو بھائیوں کو کچل دیا،ایک جاں بحق
بے قابو رفتار کار نے موٹرسائیکل پر سوار دو بھائیوں کو ٹکر مار دی تھی، جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے تھے۔پولیس
لاہور،تیز رفتار گاڑی نے دو بھائیوں کو کچل دیا،ایک جاں بحق
لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز تھری میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا نوجوان تین روز تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گیا، جبکہ حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔
پولیس کے مطابق بے قابو رفتار کار نے موٹرسائیکل پر سوار دو بھائیوں کو ٹکر مار دی تھی، جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے تھے۔
ڈی ایچ اے لاہور، پیکجز مال کے قریب کم عمر ڈرائیور کی تیز رفتار گاڑی سے حادثہ، دو افراد جاں بحق۔ عورت خوش قسمتی سے بچ گئی۔
pic.twitter.com/GqDm2GBkdM— ARMAN KHAN PTI (@armankhan661) November 24, 2026
حادثے میں زخمی ہونے والا 28 سالہ عمر تین روز تک اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا، جبکہ اس کا دوسرا بھائی تاحال زیر علاج ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں ملوث گاڑی کم عمر ڈرائیور چلا رہا تھا۔