میر رضا کیس، چالان جمع کرانے کے لیے 14 دن کی مہلت منظور
اہم سماعت، سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب، تفتیشی افسر کی استدعا منظور.
میر رضا کیس، چالان جمع کرانے کے لیے 14 دن کی مہلت منظور
کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں میر رضا کیس کی سماعت ہوئی، جس دوران تفتیشی افسر کی جانب سے کیس کا چالان جمع کرانے کے لیے 14 دن کی مہلت کی درخواست منظور کر لی گئی۔ عدالت نے مشتبہ افراد علیشاذ اور احمد بھاردے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور واٹس ایپ ریکارڈ کی فراہمی کی درخواست بھی منظور کر لی۔
دستاویز کے مطابق سماعت کے دوران کیس کے تفتیشی افسر ڈی ایس پی فرید خان، اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر اور دیگر فریقین عدالت میں پیش ہوئے۔ مدعی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ واٹس ایپ اور فیس بک اکاؤنٹس کی تفصیلات صرف متعلقہ ادارے سے ہی حاصل کی جا سکتی ہیں، جبکہ جوڈیشل کمیشن نے بھی اس معاملے پر مزید تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جے آئی ٹی نے اب تک کیا کارروائی کی ہے جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ 7 گواہان کو جے آئی ٹی کے روبرو پیش کیا جا چکا ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ میر رضا اور اس کے دوستوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ڈیٹا تک رسائی دی جائے اور اس کے بزنس پارٹنرز کے سوشل اکاؤنٹس کا ڈیٹا بھی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ مزید برآں، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے کیس کا چالان جمع کرانے کے لیے 14 دن کی مہلت دے دی۔