شہباز شریف والے کیس میں 14 ملزمان پہلے ہی ای سی ایل پر، خاندان کے 5 افراد کیس میں مفرور ہیں، وفاقی وزیر داخلہ
شہباز شریف والے کیس میں 14 ملزمان پہلے ہی ای سی ایل پر، خاندان کے 5 افراد کیس میں مفرور ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

کیسے ضابطے? شیخ رشید نے افطار پارٹی رکھ لی

ملک میں کورونا وائرس پھیلائو کو روکنے کے لیے لاک ڈائون جاری ہے جس میں حکومت اورطبی ماہرین کی جانب سے کسی قسم کا اجتماع نہ کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے لیکن اس کے باوجود وزیر ریلوے شیخ رشید نے افطار پارٹی رکھ لی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے پہلے روزے پر صحافیوں کو افطار کی دعوت دی ہے جو ریلو ے میو گارڈن میں ہوگی مگر اس دوران سماجی فاصلوں کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید افطار پارٹی سرکاری رقم سے نہیں بلکہ ذاتی رقم سے دے رہے ہیں اور وزیر ریلوے افطاری سے قبل میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ ملک کے ڈاکٹروں نے خدشات ظاہرکیے ہیں کہ اگربڑی اجتماعات سے گریزنہ کیاگیا تو یہ وبا بڑی تیزی سے پھیلے گی۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، اب تک کورونا سے مریضوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 242 تک پہنچ گئی ہیں۔