معروف صنعتکار مہتاب چاولہ کورونا کے باعث انتقال کرگئے
مہتاب چاولہ کچھ روز قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔
مہتاب چاولہ پاکستان میں ٹیکسٹائل کی صنعت کاایک بڑا نام تھے۔فائل فوٹو
پاکستان کے معروف صنعتکار مہتاب چاولہ کورونا وائرس کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رہنما میاں زاہد حسین نے مہتاب چاولہ کے انتقال کی تصدیق کردی۔
میاں زاہد کے مطابق مہتاب چاولہ کچھ روز قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور کراچی میں زیرعلاج تھے جہاں اتوارکے روزان کا اتنقال ہوگیا۔
مہتاب چاولہ پاکستان میں ٹیکسٹائل کی صنعت کا ایک بڑا نام تھے۔ان کے انتقال پر پاکستان کے کاروباری، سماجی و سیاسی حلقوں نے گہرے رنج اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔