جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔فائل فوٹو
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

ڈیفنس اور ایف بی ایریا میں دو دھماکے۔ایک شخص جاں بحق۔2 زخمی

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں بیکری میں پراسرار دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکے کے باعث عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ دوسری جانب فیڈرل بی ایریا میں‌ سلنڈر دھماکے میں‌ ایک شخص جاں‌ بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، بیکری میں دھماکہ2 بج کر59 منٹ پر ہوا جس کے بعد بجلی کے تاروں میں اسپارک ہوا۔ ملبہ بھی روڈ پر پڑا دیکھا جا سکتا ہے۔

دھماکے کے بعد علاقہ مکین جائے وقوعہ پہنچنا شروع ہوئے۔ دھماکا کس چیز کا تھا،اور وجہ کیا ہے،تحقیقاتی اداروں نے تفتیش شروع کردی۔

ادھرفیڈرل بی ایریا میں سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اوردوسرا زخمی ہو گیا، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔